فیروز خان نے عورت مارچ کے خلاف قرآن پاک کی آیت پیش کر دی

0
108

اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دینے والے اداکار فیروز خان نے عورت مارچ کے حوالے سے قرآن پاک کی ایک آیت شئیر کر دی

باغی ٹی وی: گذشتہ روز اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دینے والے اداکار فیراز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حالیہ زیر بحث موزوں عورت مارچ کے حوالے سے ایک آیت شئیر کر کے اپنے خیالات کا اظہار کیا


فیروذ خان نے قرآن پاک کی سورۃ احزاب کی عورتوں کے پردے کے حوالے سے آیت نمبرانسٹھ شئیر ترجمہ: اے نبی! اپنی بیبیوں صاحبزادیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرما دو کہ اپنی چادر کا ایک حصہ اپنے منہ پر ڈالے رہیں یہ اس سے نزدیک تر ہے کہ ان کی پہچان ہو تو ستائی نہ جائیں اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے

یہ آیت فیروزخان نے حالیہ زیر بحث موزوں عورتوں کے حقوق کے لئے کئے جانے والے عورت ذادی مارچ کی مناسبت سے کی ہے

واضح رہے کہ فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا،بقیہ زندگی اسلامی تعلیمات کےمطابق گزارنے کا اعلان بھی کردیاہے

فیروز خان کی فلم ٹچ بٹن رواں سال عیدالفطر پر ریلیز ہوگی جس میں اداکار و گلوکار فرحان سعید اور ایمان اور زارا ان کے ساتھ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے

Leave a reply