فیروز خان نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام کی خاطر عارضی طور پر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والے معروف اداکار فیروز خان نے ٹک ٹاک کو کینسر قرار دیتے ہوئے اس ایپ پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

باغی ٹی وی : اداکار فیروز خان نے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کے آن لائن شو میں اداکار فیروز خان نے بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری سے وابستہ مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ساتھ ہی ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا-
https://www.instagram.com/p/CFUmGAtHxVR/
تاہم اب مذکورہ شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں فیروز خان سے شو کے میزبان ایس ایچ وائے نے سوال کیا کہ اُن کا ٹک ٹاک کے حوالے سے کیا خیال ہے-

جس پرفیروز خان نے ٹک ٹاک کو کینسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل میرے دوست نے ایک ویڈیو دکھائی جس میں ایک بچہ ٹرین کے پاس سے چہل قدمی کرتے ہوئے جا رہا ہے وہ پٹڑی پر بھی نہیں تھا لیکن اسے اپنے اور ٹرین کے درمیان فاصلے کا اندازہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے وہ لڑکا ٹرین سے ٹکراگیا تھا اور موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا تھا-

اداکار نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں ٹک ٹاک کینسر ہے اور اگر لوگوں کو اس سے پیسہ بھی بنانے کو مل رہا ہے تو وہ عارضی طور پر ہے کیوں کہ اس پر کسی دن بھی پابندی عائد ہو جائے گی۔ بلکہ میں تو یہی کہوں گا کہ حکومت پاکستان کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہئے تاکہ اس پر پابندی عائد ہو سکے-

فیروزخان کا جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے والی خواتین کی مدد کے لیے انفرادی سطح پر…

Comments are closed.