ہزاروں لاہوریوں کا کشمیریوں سے اظہاریکجہتی، مودی کے پتلے کو پھانسی کے بعدجلایا گیا

0
54

لاہور : "کشمیر بنے گا پاکستان” ہم سب کشمیر ی ہیں ” کے نعروں سے لاہور گونج اٹھا ، معروف صحافی مبشر لقمان کی کال پر آج ملک بھر کی صحافتی تنظیموں کے علاوہ زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے چئیرنگ کراس کے مقام پر بھرپور انداز سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا.

باغی ٹی وی کے مطابق لاہور چئیرنگ کراس ے مقام پر ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کرکے بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی مذمت کی ، تفصیلات کے مطابق چیئرنگ کراس کے مقام پر ہونے والی اس عظیم اجتماع میں شرکت کی ، پروگرام کے مطابق ٹھیک 12 بجے سائرن بجائے گئے

کشمیریوں سے اظہار محبت و فا کے اس اجتماع میں سائرن بجانےکے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا . قومی ترانے کے بعد کشمیریوں کی فتح اور بھارت کی غلامی سے نجات کی دعا کرائی گئی ،

چئیرنگ کراس کے مقام پر اس اجتماع میں معروف صحافی مبشر لقمان نے (کونٹ ڈون ) 10 سے ا تک الٹی گنتی پڑھ کر بھارت کو پیغام دیا کہ بھارت یہ یاد رکھ لے کہ کشمیریوں پر مظالم کی وجہ سے اب اس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور بھارت کسی وقت بھی ٹوٹ سکتا ہے.

کشمیریوں سے اظہار محبت و وفا کے اس اجتماع میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں مودی کے پتلے کو پھانسی دے کر یہ پیغام پہنچایا گیا کہ ظالموں کا بالآخر یہی حال ہوتا ہے.مودی کے پتلے کو جلا کر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ایک وقت آنے والا ہے کہ جب اس ظالم ، مکار اور قابض مودی کی چتا کو جلایا جائے گا

لاہور چئیرنگ کراس پر ہونے والے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے اس اجتماع میں ملک بھر کی صحافتی تنظیموں کےعلاوہ ، ڈاکٹرز ، اساتذہ ، طلباء ، علماء ، خطباء پولیس، سمیت زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرکے ظالم مودی کے لیے پیغام پہنچایا

Leave a reply