ایف آئی اے کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کارروائی؛ سیالکوٹ ائرپورٹ پر مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیاگیا ہے.
ایف آئی اے نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ مسافر سے برآمد ہونے والے سامان میں کروڑوں روپے مالیت کے آئی فونز، لیپ ٹاپ، چارجرز، ساڑھے 7 کلو قیمتی آرٹیفیشل جیولری اور دیگر اسمگل شدہ سامان شامل ہے۔ ایف آئی اے نے مسافر کے سہولت کار کو بھی حراست میں لے لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
سیالکوٹ ائرپورٹ پر ڈپٹی ڈائریکٹر مبشر ترمزی کی زیرنگرانی کارروائی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملزم حسیب 17 جنوری کو کراچی سے دبئی گیا اور ایک دن بعد دبئی سے سیالکوٹ ائرپورٹ پر اترا۔ شک گزرنے پر ملزم کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔ ملزم کی نشان دہی پر اس کے سہولت کار صداقت کو بھی گرفتار کر کیا گیا۔ بعد ازاں ایف آئی اے نے اسمگل شدہ سامان کسٹمز کے حوالے کر دیا۔