ایک ارب سے زائد کا نقصان،غیر مستحق افراد کو پلاٹ الاٹ کرنیوالا ملزم گرفتار
ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی،اسلام آباد کے مختلف موضع میں ایکوائر کی گئی 624 کنال اور 8 مرلہ اراضی کی جعلی رپورٹیں بنانے کا معاملہ،اینٹی منی لانڈرنگ سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کر کے سی ڈی اے کے سابقہ ممبر اسٹیٹ کو ڈیلر سمیت گرفتار کر لیا
گرفتار ملزمان میں افنان عالم اور جبار شامل ہیں،گرفتار ملزم افنان عالم سی ڈی میں بطور ممبر اسٹیٹ تعینات رہا ہے، ملزم نے کرپشن کرتے ہوئے غیر مستحق افراد کو سیکٹر I-15 اسلام آباد میں 62 پلاٹ الاٹ کئے۔ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے مجموعی طور پر 1 ارب کا نقصان پہنچایا،اس سے قبل ملزم کے خلاف کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد میں بھی مقدمہ درج تھا،ملزم افنان عالم نے کرپشن کرتے ہوئے اپنے اور اہلیہ کے نام پر غیر قانونی اثاثے بنائے۔ملزم نے کرپشن سے حاصل کردہ بھاری رقوم سے سیکٹر C14 میں پراپرٹیز بنائی،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پنجاب : "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے لیے 9 ارب 88 کروڑ 96 لاکھ روپے کی منظوری
”اپنی چھت اپنا گھر“ پانچ شہروں میں 519کنال اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل
”اپنی چھت، اپنا گھر“ مریم نواز کے ویژن پر کام شروع،ہر ضلع میں 3ہزار گھر بنیں گے
پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم