ایف آئی اے کی کارروائی،ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی ہدایت پر ایف آئی اے کی ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف ملک گیر کارروائیاں جاری ہیں کاروائیوں میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے گورومندر میں کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم عتیق محنتی کو گرفتار کرلیا گیا ملزم اپنی رہائشگاہ سے ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار چلانے میں ملوث ہے گرفتار ملزم نے حوالہ سے آنے والی رقم کی وصولی کے لئے رائیڈر رکھا ہوا تھا جو ملزم کی پیمنٹ لاکر دیا کرتا تھا ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 5100000 روپے پاکستانی،2000 امریکی ڈالر، 2 موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کرلئے

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

جمیل فاروقی بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرح یو ٹرن کے ماہر نکل

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل اور لیپ ٹاپ ہنڈی حوالہ سے متعلق فہرستیں برآمد کرلی گئی ہے گرفتار ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Shares: