ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد کی کاروائی
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد کی کاروائی ، سی ڈی اے کے چار افسران کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان سی ڈی اے میں پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹ میں ملوث تھے
جبکہ ملزمان نے سی ڈی اے سیکٹر ڈی تیرہ میں واقع متعدد پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹس اور جعلی این ڈی سیز جاری کیں، گرفتار ملزمان میں عنایت اللہ، آفتاب احمد، مختار سولنگی اور محمد شیراز شامل
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عنایت اللہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر، محمد شیراز بطور گرداور، آفتاب احمد بطور اسٹیٹ مینیجمنٹ آفیسر جبکہ مختیار سولنگی بطور ڈیلینگ اسسٹنٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
تاہم خیال رہے کہ گزشتہ روز اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ ناکام بنادی، ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائی کوئٹہ کے مغربی بائی پاس مینگل آباد میں کی گئی جس دوران ٹرک سے سوا 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کی گئی اور 4 منشیات اسمگلرز کوگرفتار کرلیا گیا ۔
ترجمان نے بتایا کہ 2 ہزار 330 کلوگرام چرس ٹرک پر نصب سیمنٹ مکسچر مشین میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی،کارروائی کے دوران ٹرک کے ہمراہ ایک چھوٹی گاڑی بھی پکڑ ی گئی جب کہ گاڑی میں سوار 2 ملزمان سہولت کار کے طور پر ٹرک کو روٹ کلیئر کروا رہے تھے۔