ضمانت منسوخی کیس میں ایف آئی اے مطمئن نہیں کر سکی،عدالت

0
42
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ یہاں کوئی پراسیکیوشن برانچ نہ ہو تو کیا کہہ سکتے ہیں

ضمانت منسوخی کیس میں ایف آئی اے مطمئن نہیں کر سکی،عدالت

اسلام آباد ہائیکورٹ ، ممنوعہ فنڈنگ کیس ، فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ ،عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا،

ہائیکورٹ نے کیس کے شواہد پر سوالات اٹھا دیئے ،تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ ایک بھی ثبوت نظر نہیں آیا کہ عارف نقوی کی بھیجی رقم جرم کی رقم تھی،ایف آر میں لگائے الزامات کا عمران خان یا طارق شفیع سے تعلق ہی نہیں، عمران خان نے تو کسی ایک بھی بنک دستاویز پر دستخط نہیں کئے،ایف آئی آر کیمطابق یا عارف نقوی نے کوئی غلط بیان حلفی دیا یا بنک حکام نے ٹرانزیکشن رپورٹ نہیں کی بینک حکام سے متعلق اختیار اسٹیٹ بینک کا ہے جس نے کوئی کارروائی نہیں کی،اسٹیٹ بنک نے نہ انکوائری کی نہ ہی پی ٹی آئی کو وصول کسی ٹرانزیکشن کو غیر قانونی ڈیکلئیر کیا ،

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ایک الزام پی ٹی آئی اکاونٹ کو نیا پاکستان اکاونٹ میں تبدیل کرنے کا ہے جو کوئی جرم نہیں،اس کیس کے تفتیشی افسر نے اسٹیٹ بنک حکام کا بھی کوئی بیان قلمبند نہیں کیا،ایف آئی اے مطمئن نہیں کر سکی ضمانت خارج کیوں کی جائے،بنکنگ کورٹ نے درست کہا اس کیس میں تمام شواہد دستاویزی ہیں گرفتاری ضروری نہیں، ایف آئی اے کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں خارج کی جاتی ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بنچ نے فیصلہ جاری کیا

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

واضح رہے کہ عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ،عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا ،ایف آئی اے نے عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی، جس میں 28فروری کے بینکنگ کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ایف آئی اے نے ا سپیشل پراسیکیوٹرکے ذریعے بینکنگ کورٹ فیصلے کو چیلنج کیا 28فروری کو بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت منظور کی تھی

Leave a reply