خیبرپختونخوا :ایف آئی اے کی کاروائی،حوالہ ہنڈی میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

اسلام آباد : فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے خیبرپختونخوا میں کاروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 7 ملزمان گرفتار کر لئے-

باغی ٹی وی : ایف آئی اے نے خیبر پختوخوا میں حوالہ ہنڈی میں ملوث 7ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی رسیدیں برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے خیبرپختونخوا زون میں 7 مقامات پر کامیاب چھاپے مارے، چھاپہ مار کارروائیوں میں 7ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں3چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 88لاکھ55ہزار روپے اور 200ڈالر برآمد ہوئے جبکہ مردان میں چھاپے کےدوران31لاکھ روپے اور ہنڈی کی رسیدیں برآمد کی گئیں۔

عمران خان کے خلاف 5 کیسز کی سماعت 13 دسمبرکو ہوگی

اس کے علاوہ ایبٹ آباد میں چھاپے کے دوران 6 لاکھ 15ہزار روپے اور رسیدیں برآمد اور بنوں میں کارروائی کے دوران 8لاکھ 35 ہزار روپےاور ہنڈی کی رسیدیں برآمد کی گئیں ہیں۔

ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے کے عملے نے ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپے کے دوران 7ل اکھ 32 ہزار روپے اورہنڈی کی رسیدیں برآمد کی ہیں۔

Comments are closed.