سلیمان شہباز پاکستان واپسی کیلئے تیار،سعودی عرب پہنچ گئے

0
18

وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز برطانیہ میں جلاوطنی ختم کرکے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے –

باغی ٹی وی : سلیمان شہباز، اہلیہ اوربچوں کے ہمراہ عمرہ کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے جس کے بعد وہ ہفتے کوپاکستان پہنچیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کا آئندہ بلدیاتی وعام انتخابات میں جڑواں شہروں کےتمام حلقوں میں اپنے…

اس حوالے سے مدینہ منورہ سے اپنے بیان میں سلیمان شہباز کا کہنا تھا کہ نئےسیاسی نظام کیلئےجعلی مقدمات بناکرمجھے پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا، کوئی بھی جلاوطن نہیں ہوناچاہتا، انصاف ملنے کی بھی توقع نہیں تھی، مجھ پربنائے گئےجھوٹےمقدمات سیاسی مخالفت کی بدترین مثال تھے۔

انہوں نے کہا کہ نیب اور ایسسٹس ریکوری یونٹ کے بنائے مقدمات میں حقیقت نہیں تھی، سابق چئیرمین نیب جاوید اقبال کو بلیک میل کرکے ہمارےخلاف مقدمات بنوائےگئے، وہ کیس نہ بناتے تو برخاست کردیاجاتا، ہم اپنےدشمنوں کےساتھ بھی ایسانارواسلوک کرناپسندنہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف پاکستان اور برطانیہ میں مقدمات بنوانے کیلئے پاکستانی وسائل کا بےدریغ استعمال ہوا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کی…

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا سلیمان شہباز نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج کیے گئے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

عمران خان کے خلاف 5 کیسز کی سماعت 13 دسمبرکو ہوگی

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست جمع کرا ئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، 27 اکتوبر 2018کو ملک سے باہر گیا، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے عدم موجودگی میں 14 نومبر 2020 کو مقدمہ درج کیا اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی عدم حاضری میں ہوئی۔

درخواست کے متن کے مطابق مقدمہ اندراج سے قبل ایف آئی اے کی جانب سے وضاحت کے لیے طلبی کے نوٹس بھی موصول نہیں ہوئے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ ملک واپس آ کرمتعلقہ عدالت میں پیش ہو جاؤں۔

سلیمان شہباز 2018 کے عام انتخابات سے قبل نیب مقدمات قائم کیے جانے کے بعد لندن آگئے تھے جبکہ سلیمان شہباز کا نام والد شہبازشریف اوربھائی حمزہ شہباز کے ساتھ کئی مقدمات میں نامزد تھا۔

سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کی طرف سے سلیمان شہباز پر منی لانڈرنگ اور پبلک آفس کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے گئے تھے لیکن برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے سلیمان شہباز کے خلاف تحقیقات کے بعد انھیں کلین چٹ دی تھی۔

نیشنل کرائم ایجنسی نے 2019 میں شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے اثاثے منجمند کرکے تحقیقات شروع کی تھی۔ این سی اے نے دو برس تک برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں تحقیقات مکمل کر کے عدالت کو بتایا تھا کہ انھیں الزامات کے درست ہونے کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملا۔

این سی اے تحقیقات کے بعد مزید کارروائی نہ کرتے ہوئے اثاثے بحال کردیے تھے۔

جامشورو سےکراچی کوبجلی فراہم کرنےوالے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو اڑانے کی کوشش

Leave a reply