ایف آئی اے نے بین الاقوامی منی لانڈرنگ کرنے والا نیٹ ورک پکڑ لیا

0
65

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بین الاقوامی منی لانڈرنگ کرنے والا نیٹ ورک پکڑ لیا-

باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بین الااقوامی منی لانڈرنگ میں ملوث نیٹ ورک کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم چوہدری افتخار رسول نے 41 جعلی کمپنیاں بنا کر منی لانڈرنگ کی-

عید الفطر پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے افسر نے بتایا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم افتخار رسول کو گرفتار کیا گیا ہےگارڈن ٹاؤن کا رہائشی ملزم ملزم افتخار رسول، شریک ملزم قیصر مشتاق اور عاصم حسین کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کرتا تھا-

ایف آئی اے نےملزم کے قبضے سےاربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ بھی ضبط لیا دوران حراست ملزم چوہدری افتخار رسول نے 41 جعلی کمپنیاں بنا کر منی لانڈرنگ بنا کر انکشاف کیا-

جس نے وزیراعظم بننے کیلئےعدت میں نکاح کیا ہوایسے شخص کے ساتھ مذاکرات کیا کریں،وزیر …

دوسری جانب ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل ایبٹ آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم چن زیب کو گرفتار کر لیا۔ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم گزشتہ 3 سال سے شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹر کے پی زون نثار احمد خان کی ہدایت پر ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا ملزم کے قبضے سے 78لاکھ روپے برآمد کئے گئے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نیو کراچی: آتشزدگی سےمتاثرہ 2 فیکٹریاں زمین بوس،4 ریسکیو اہلکار ہلاک،فائرفائٹرز سمیت 13 افراد زخمی

Leave a reply