مزید دیکھیں

مقبول

اوآئی سی کی غزہ کی تعمیر نو کی حمایت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے امریکی صدر...

اب کے دور کے اداکار آسان راستوں کی طرف جاتے ہیں،توقیر ناصر

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار توقیر ناصر...

کراچی میں 3 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی...

شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کر کے لڑکے نے خودکشی کر لی

بھارت کی ریاست کرناٹکا میں نوجوان لڑکے نے شادی...

ایف آئی اے کی بڑی کاروائی، 7 سال سے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

سال نو کے آغاز میں ہی سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کے راولپنڈی سرکل سے ایک بڑی کامیابی.

سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کی تصویریں، ویڈیوز شئیر کرکے بلیک میل کرنے والے ملزم کو 7سال کی سزا.

راولپنڈی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری عبدلرؤف کے زیر نگرانی سرکل انچارج عدنان لوحانی نے انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی اور انکی مستقل راہنمائی، انویسٹیگیشن آفیسر امجد بلال اور دیگر ٹیم کی انتھک محنت اور مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں مجرم کو گرفتار کیا گیا اور
اسکے قبضے سے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد کرلی گئیں.

مجرم افضال نے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز فیس بک اور وٹس ایپ کے ذریعے نا صرف نشر کیں بلکہ بعد ازاں خاتون کو بلیک میل بھی کرتا رہا.

مجرم کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت جون2020میں مقدمہ درج کیا گیا تھا. راولپنڈی سرکل کی لیگل ٹیم نے اس مقدمے کی مستقل نگرانی اور کورٹ کے تمام معاملات کی پیروی کی جس کے نتیجے میں مجرم کی درخواست ضمانت ہائیکورٹ سے مسترد ہوئی اور راولپنڈی کی ٹرائل کورٹ نے مجرم کو سات قید کی سزا سنا دی..

خاتون جو کہ بہت ذہنی اذیت کا شکار تھیں، کو سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کی جانب سے انصاف فراہم کیا گیا.

تاہم اس اہم کارروائی اور اس سال کی پہلی کنویکشن پر ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے نے راولپنڈی سرکل کے افسران کی کاوشوں کو سراہا.