لاہور:پرتشدد کارروائی فیاض الحسن چوہان میدان میں آگئے ،کیاہونے جارہا ہے یہ بھی بتادیا،اطلاعات کے مطابق وکلا کے تشدد کا نشانہ بننے والے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ڈرنے والے ںہیں اور ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا کی ہنگامہ آرائی پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پی آئی سی پہنچ گئے جہاں وکلا نے خود انہیں ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔وکلا نے فیاض الحسن چوہان کے بال نوچے اورزدوکوب کیاجس پر صوبائی وزیر کو بھاگ کر جان بچانا پڑی،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وکلاگردی کی زد میں بہت سے مسافربھی آگئے تھے

3 لاکھ 73 ہزار58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف، پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شرپسند عناصر نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی ہے۔میں ان کی بہتری کیلئے آیا تھا۔انہوں نے کہا وہ ڈرنے والے نہیں ہیں اور ڈی آئی جی آپریشنز کے ساتھ ملکر کارروائی کررہے ہیں،ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

قانون کے رکھوالے وکلاء نے پنجاب کارڈیالوجی میں‌ ہنگامہ اورتوڑپھوڑکرکے تباہی مچادی

Shares: