جہانگیر ترین کے علاوہ اور لوگوں کے خلاف بھی ایف آئی آر کٹے گی ، فیاض الحسن چوہان

0
81

جہانگیر ترین کے علاوہ اور لوگوں کے خلاف بھی ایف آئی آر کٹے گی ، فیاض الحسن چوہان

باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جہانگیرترین کےخلاف ایف آئی آرکٹی ہے،آنےوالےدنوں میں اورلوگوں کےخلاف بھی ایف آئی آرزہوں گی،یہ جولوگ چینی چورکاشورمچاتے ہیں انکی اپنی20،20شوگرملزہیں،1100قیدی ایسےہیں جو60 سال سےاوپر ہیں ان کی ویکسی نیشن کریں گے،

ادھر جہانگیر ترین کو خدشات ہیں کہ انھیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، شوگر ملوں کو بھی شکایات تھیں، تاہم احتساب کا عمل قانون کے مطابق جاری ہے۔

انھوں نے کہا شوگر کمیشن رپورٹ میں کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا، احتساب کے دوران کسی کو دوست نہیں بنایا جا سکتا۔اس سلسلے میں شہزاد اکبر کا کہنا تھا شوگر کمیشن کی رپورٹ میں منی لانڈرنگ اور سٹے بازی کی نشان دہی ہوئی، جن کے خلاف کارروائیاں ہوئیں، ایف آئی اے نے سندھ اور پنجاب میں سٹے بازوں کے خلاف کارروائی کی۔

انھوں نے کہا شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ مئی 2020 میں آئی تھی، جسے اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کیا گیا لیکن عدالتوں نے اسے درست قرار دیا، مئی 2020 سے اب تک کا سفر آسان نہیں تھا، احتساب کا کام آسان نہیں اس میں آپ دوست نہیں بنا سکتے۔

مشیر کا کہنا تھا جہانگیر ترین کو کچھ خدشات ہیں کہ شاید انھیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، ایف بی آر نے فرانزک آڈٹ میں 5 سالوں میں 400 ارب کے ٹیکسز کی ہیر پھیر کا پتا چلایا، کمیشن رپورٹ میں 9 بڑی کمپنیوں کی تحقیقات کی سفارش کی گئی تھی، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا۔

Leave a reply