لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ اسپتال کا افتتاح کردیا۔
باغی ٹی وی : تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہ آج میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتی ہوں کہ 6 ہفتے کی قلیل مدت میں نواز شریف اور میں نے جو خواب دیکھا پورا ہوا، 6 ہفتےکی قلیل مدت میں نوازشریف اور میرے ایک خواب کی تکمیل ہوگئی، لوگوں کے گھروں کی دہلیز تک صحت کی سہولت پہنچانے کا خواب پورا کردیا فیلڈ اسپتال میں تمام سہولیات موجود ہیں جو ایک کلینک میں ہوتی ہیں، 32 فیلڈ اسپتال آج سے پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے، فیلڈ اسپتال وہاں سہولت فراہم کریں گے جہاں کوئی اسپتال نہیں اور فیلڈ اسپتال دیہی علاقوں میں پہنچیں گے جو گاؤں کے لوگوں کو صحت کی سہولت فراہم کریں گے۔مریم نواز نے کہا کہ فیلڈ اسپتال میں الٹرا ساؤنڈ، ڈائیگنوسٹک اور ای سی جی کی سہولت ہے، اسپتال سے 130 ادویات موقع پر مفت ملیں گی، اس کے علاوہ ایکسرے اور ریڈیالوجی، زچہ بچہ، مائنر سرجری، او پی ڈی اور حفاظتی ٹیکوں کی سہولت موجود ہے، اسپتال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز موجود ہوں گی، پہلے فیلڈ اسپتال کے ساتھ بہاولپور جارہی ہوں، میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ فیلڈ اسپتال سے کیسی سہولت مل رہی ہے، پہلے کنٹینر کس طرح استعمال ہوتے تھے کہنے کی ضرورت نہیں، پہلے جلاؤ گھیراؤ، بل پھاڑ دو کیلئے کنٹینر کا استعمال ہوتا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیکرٹری ہیلتھ علی جان اور صوبائی وزراء نے 24 گھنٹے کام کر کے اس پروجیکٹ کو مکمل کیا ،یہ فیلڈ ہسپتال میں وہ تمام سہولیات موجود ہیں جو ایک کلینک میں ہوتی ہیں ، آج یہ تمام فیلڈ ہسپتال پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے، گاؤں میں پہنچ کر اعلان ہو گا کہ ہسپتال موجود ہے اور گاؤں کے تمام لوگ اس سے علاج کروا سکتے ہیں،میرے اوپر الزام لگتا ہے،،میں ٹی وی دیکھتی ہوں، ہنستی بھی ہوں، ٹک ٹاک بن رہی ہیں اور سوشل میڈیا کوریج ہورہی ہے، میں بھی چاہتی ہوں کہ آپ اے سی والے کمروں سے نکلیں کوئی کام کریں تاکہ آپ کی بھی ٹک ٹاک بنے۔کوئی ویڈیو بنے، آپکی بھی کوریج ہو، خدمت کے لئے باہر تو نکلیں، دن رات خدمت کرنی پڑتی ہے، جب میں عوام کے لئے کوئی کام کرتی ہوںتو عوام کو پتہ ہونا چاہئے کہ جس کو کرسی پر بٹھایا وہ چوبیس گھنٹے خدمت کے لئے حاضر ہے، گھر میں بیٹھ کر ایک ٹویٹ کر دینا بہت آسان ہے،آندھی، طوفان، دھوپ ، چھاؤں میں عوام کے لئے نکلنا پڑتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ دو سو کلینک گھر کے دروازے پر جا کر علاج معالجہ کریں گے، ہم مفت ادویات کا سلسلہ بھی شروع ہو رہے ہیں، گھروں تک پہنچائیں گے
نواز شریف کسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو سہولت ہوگی: مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی کی ملاقات کی-ارکان اسمبلی نے حالیہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد پیش کی-ارکان اسمبلی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کامنہ بولتا ثبوت ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دو ماہ کے قلیل عرصے میں قابل قدر عوامی فلاحی منصوبے شروع کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مریم نواز سے بہت امیدیں ہیں، آپ ہماری توقعات سے زیادہ کام کر رہی ہیں – وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف عوام سے کئے وعدوں کو پوراکررہی ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف مریم نے کہا کہ لاہور کے 50علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا، دیگر شہروں میں بھی جلد کریں گے۔ اپنی چھت…… اپنا گھر پراجیکٹ کیلئے چھ شہروں میں 519 کنال سٹیٹ لینڈ کی نشان دہی کی جا چکی ہے۔عوام کو سستے آٹا اور روٹی فراہم کررہے ہیں – وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکاروں کی فلاح سب سے زیادہ عزیز ہے، ریلیف دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ 8ہزار کھالوں کو پختہ کرنے کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کسانوں کے لئے400_ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں۔نواز شریف کسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو سہولت ہوگی۔ ملاقات کرنے والوں میں ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج، اراکین پنجاب اسمبلی اختر علی خان، قیصر اقبال سندھو، محمد نوازشامل تھے جبکہ سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، مشیر ذیشان ملک اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی کی ملاقات
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہِ خیال کیا گیا،دونوں صوبوں کے مابین تعاون میں مزید اضافے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی، گورنر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام کی خدمت کی لگن قابلِ تحسین ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ انشاءاللّٰہ پنجاب دیگر صوبوں کے لیے بڑے بھائی کا کردار کرتا رہے گا۔ دیگر اکائیوں سے مل کر پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالیں گے۔ سینٹر پرویز رشید، سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف
مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے