مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: پولیس بھرتی، 75 امیدوار کامیاب، فائنل لسٹ جاری

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)پولیس میں بھرتی کے...

مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی شدت پسندی کا مقابلہ کرنا ضروری ہے،بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری ے بین الاقوامی...

سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

مراد آباد: بھارت میں ایک ظالم خاتون نے سڑک...

وزیراعلیٰ سندھ سے وزیر فشریز کی ملاقات ،مختلف امور پر بریفنگ

وزیراعلی سندھ سید مراد شاہ نے محکمہ فشریز اینڈ...

حافظ آباد میں آوارہ کتوں کا راج، شہریوں کی زندگی اجیرن

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) شہر بھر میں آوارہ...

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹبال استعمال ہو گا

سیالکوٹ: قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022 میں عالمی ایونٹ میں پاکستانی کی نمائندگی ہوگی کیونکہ سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال ’الریحلہ‘ استعمال ہوگا-

باغی ٹی وی : سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر شیخ زوہیب رفیق سیٹھی نے کہا ہے کہ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچوں میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال ’الریحلہ‘ استعمال کیا جائے گا۔

انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سےبڑا سکور 498 بناکراپنا ہی ریکارڈ توڑڈالا

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی معروف کمپنی فارورڈ اسپورٹس نے ایڈیڈاز کے لیے الریحلہ فٹ بال تیار کیا ہے جو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں استعمال ہوگا یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ورلڈ کپ میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال استعمال ہو رہا ہو یہ تیسری دفعہ ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں فارورڈ اسپورٹس کا برانڈ استعمال کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ زوہیب رفیق سیٹھی نے کہا کہ الریحلہ بال کو قطر کی ثقافت کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد بائیو بیسڈ ری سائیکلنگ میٹریل ہے اور اس کی تیاری میں ماحول دوست پانی پر مبنی کیمیکل استعمال کیا گیا ہے فٹبال 20 پینلز پر مشتمل ہے اور اسے دنیا کے بہترین فٹ بال میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ملکی برآمدات کے حوالے سے اہم شہر ہے اوریہ دنیا بھر میں والی بال، ہاکی اسٹکس، کرکٹ بیٹ اور کھیلوں میں استعمال ہونے والا لباس سمیت کھیلوں کا سامان تیار کرنے کے لیے مشہور ہے۔

فٹبال عالمی ورلڈکپ 2026 کے لیے میزبان شہروں کا اعلان

یاد رہے فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز رواں برس 21 نومبرسے ہوگا، روزانہ گروپ مرحلے کے 4 میچزکھیلےجائیں گے، ورلڈکپ کا فائنل 18 دسمبر 2022 کو لوسیل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

دوسری جانب فیفا نے فٹبال ورلڈ 2026 کے میزبان شہروں کا اعلان کر دیا ہے، فٹبال ورلڈ کپ 2026 امریکا کینیڈا اورمیکسیکو میں ہو گا.
https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1537552949722890241?s=20&t=fEB8gzNmIpOFxW1iN9AQsA
2026 کا فیفا ورلڈ کپ 16 شہروں میں 80 گیمز ہوں گی، جن میں سے 60 امریکا میں کھیلے جائیں گے، جن میں امریکا میں 11، میکسیکو کے 3،اورکینیڈا کے 2 شہر شامل ہیں، 1998 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ ٹورنامنٹ 32 ٹیموں کے فارمیٹ کے بجائے 48 ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا جبکہ پہلی بار ہی ٹورنامنٹ تین میزبان ممالک میں منعقد کیا جائے گا۔

امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کو 2018 میں 2026 کے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے منتخب کیا گیا تھا اس سے قبل امریکا نے 1994 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جبکہ میکسیکو 1970 اور 1986 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرچکا ہے۔

ون ڈے رینکنگ:بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار،امام الحق نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا