فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر کام ہو گا

0
37

حال ہی میں فاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات پر بات چیت کی گئی . اس ملاقات میں جہاں تجارت سمیت سیلاب زدگان کی بحالی پر بات ہوئی وہیں میڈیا اور فلم کے شعبوں میں جاری تعاون کو مزید تیز کرنے پر غور کیا گیا۔ اس بات چیت میں فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لئے دونوں اطراف پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان اور سعودیہ ڈرامہ اور فلم کے لئے مل کر بہترین پروڈکشن کر سکیں گے. یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر اس منصوبے پر عمل ہو جائے تو پھر

پاکستانی کونٹینٹ جو کہ ڈرامہ اور فلم پر مشتمل ہو گا سعودیہ میں لگے گا لوگ دیکھیں گے تو کو پروڈکشن کی راہیں بھی کھلیں گی اور دونوں‌ملکوں کی عوام کو بہترین پراجیکٹس دیکھنے کو ملیں گے. یاد رہے کہ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم نامزد ہونے پر سعودی سفیر کو مبارکباد دی اور مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام کے دل میں خادم الحرمین الشریفین اور سعودی قیادت کے لئے بے پناہ عزت و احترام ہے۔

Leave a reply