شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’ہوم 1947‘ نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

0
31

پاکستان کی معروف ہدایت کار ہ شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’ہوم 1947‘ نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیا-

باغی ٹی وی :معروف آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’ہوم 1947‘ نے ساؤتھ ایشیئن فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔


شرمین عبید کی دستاویزی فلم ’ہوم 1947‘ میں ایسے تمام افراد کی زندگی اور کہانیوں پر فلمائی گئی ہے جو 1947 میں پاکستان اور بھارت کے وجود میں آنے کے دوران در بدر ہوگئے تھے۔

پریس ریلیز کے مطابق اس مختصر دستاویزی فلم میں ان لاکھوں افراد کی کہانیوں کو دوبارہ بیان کیا گیا ہے اور اس دنیا کو تاریخ دانوں اور سیاستدانوں کے الفاظ کے ذریعے بیان نہیں کیا گیا بلکہ ان لوگوں کی آنکھوں کے ذریعے بتایا گیا ہے جنہوں نے وہ وقت گزارا۔

ان کہانیوں کو آنے والی نسلوں کے لیے زندہ رکھنے کے لیےدستاویزی فوٹیج، وائس اوورز، تاریخی آرکائیوز اور پرانی یادوں کے ذریعے کئی مختلف نقطہ نظر کو اجاگر کیا گیا۔
فلم ہوم 1947 کے حصوں میں گھوسٹس آف دی پاسٹ، مڈنائٹ فری، خاموش پانی، ویونگ میموریز، زمین اور ڈارک سیکریٹس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے پاکستان کی پہلی خاتون ہدایت کار ہیں جنہوں نے 2 مرتبہ آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا، اس کے علاوہ متعدد بین الاقوامی ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔ شرمین عبید چنائے نے 2012 میں ڈاکومینٹری فلم ’سیونگ فیس‘ اور پھر 2016 میں مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم ’آ گرل ان دا ریور‘ پر آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔



Leave a reply