بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان جو گزشتہ چار سے فلموں سے بریک لئے ہوئے ہیں اب ایک بار پھر بڑی سکرین پر جلوہ گر ہو رہے ہیں اس بار وہ جس روپ میں دکھائی دے رہے ہیں وہ شائقین نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ شاہ رخ خان ایسا کردار پہلی بار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کا نام ہے ’’جوان‘‘ اس کا ٹیزر ریلیز ہو چکا ہے ٹیزر میں کنگ خان کے ہاتھوں اور چہرے پر پٹیاں بندھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ شائقین شاہ رخ خان کو نئے روپ میں دیکھ کر فلم کی ریلیز کے منتظر ہیں۔ شاہ رخ کے ساتھ سائوتھ کی اداکارہ نیانتھرا نظر آئیگی۔ شاہ رخ خان نے جیسے ہی فلم کا ٹریلر ٹویٹ کیا ان کے پرستاروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم فلم کی ریلیز کے لئے بے چینی سے منتظر ہیں۔ فلم کا ٹیزر دیکھ کر بالی وڈ کے بھائی جان سلمان نے بھی کافی تعریف کی اور شاہ رخ خان کو گڈ لکھ کہا.
فلم جوان شاہ رخ خان کی ہوم پروڈکشن ہے جسے گوری خان پرڈیوس کررہی ہیں۔ فلم اگلے برس ریلیز کی جائیگی ۔ اگلے برس شاہ رخ خان کی تین فلمیں سینما گھر کی زینت بنیں گی۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان 19 برس بعد ایک سال میں تین فلمیں کر رہے ہیں۔ اس سے قبل 2003 میں شاہ رخ خان کی ایک سال میں تین فلمیں ریلیز ہوئی تھیں جس میں ’سوادیس‘، ’ویر زارا‘ اور ’میں ہوں نا‘ شامل تھیں۔