سابق وزیر اعظم عمران خان بنی گالہ پہنچ گئے

0
27

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان بنی گالہ پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بنی گالہ پہنچ گئے، سکیورٹی نے فیاض چوہان کو بنی گالا جانے سے روک دیا،چیئرمین تحریک انصاف نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے جس میں میں شرکت کے لیے ممبران کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

عمران خان گرفتاری کے ڈر سے بنی گالہ سے پشاور چلے گئے تھے وہاں وزیراعلی ہاوس میں رہے ۔25 مئی کو لانگ مارچ کے لیے عمران خان اسلام آباد آئے اور پھر واپس پشاور چلے گئے ۔ عمران خان نے عدالت سے راہداری ضمانت کروائی ہے اسکے بعد آج بنی گالہ آئے ہیں بنی گالہ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے بنی گالہ کے اطراف میں پولیس نے گزشتہ روز سرچ آپریشن بھی کیا ۔ بنی گالہ آج سے تحریک انصاف کے لئے ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن رہا ہے

بتایا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے زیر صدارت اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، لانگ مارچ، قانونی اور سیاسی معاملات بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور سے اسلام آباد واپسی کا فیصلہ کیا تھا، پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالا میں طلب کیا گیا ہے۔عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں لانگ مارچ سمیت آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائش گاہ پر خصوصی سکیورٹی تعینات کر دی گئی۔

گذشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، سارے پاکستان کی آواز ہے۔ میرا کام پاکستانیوں کو شعور دینا ہے، چاہتا ہوں نوجوان اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں اور غلامی قبول نہ کریں۔

میرے والدین نے تحریک پاکستان میں شرکت کی تھی، تحریک انصاف کا منشورتحریک پاکستان اور قرار داد پاکستان سے لیا تھا، کلمے کا مطلب اللہ تیرے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا، کلمہ انسان کو غیرت دیتا ہے، جب تک نظریے پرعمل نہیں کریں گے تب تک اسلامی فلاحی ریاست نہیں بن سکتے۔

Leave a reply