فلم لگان برطانیہ میں دکھائی جائیگی لیکن نئے انداز سے

0
36

عامر خان جن کو بالی وڈکا مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے ان کی جب بھی کوئی فلم سامنے آتی ہے یقینا روٹین سے ہٹ کر کہانی پر مبنی ہوتی ہے۔کہا جاتا ہے کہ عامر خان کام کے معاملے میںکافی پروفیشنل ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کہیںکچھ کمی نہ رہ جائے۔فلم لگان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے یہ فلم سال 2001میں ریلیز کی تھی فلم کی منفرد کہانی اور اداکاری کی وجہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنی اس کی کامیابی کا یہ عالم تھا کہ اسے آسکرایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ۔حال ہی میںاس فلم کی ریلیز کو اکیس سال مکمل ہوئے اور اس سلسلے میں عامر خان کے گھر پر پارٹی بھی رکھی گئی۔

اس فلم کے حوالے سے نئی اطلاعات یہ ہیں کہ اسے اب برطانیہ میں بالکل نئے انداز میں پیش کیاجائیگا ۔پرڈیوسر عامر خان کی اس فلم کو برطانیہ میں بطور براڈ وے شو پیش کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ برطانیہ کے بڑے بڑے پرڈیوسرز عامر خان کی پروڈکشن کمپنی سے فلم لگانے کے کاپی رائٹس کے حصول کے لئے رابطہ کررہے ہیں ،تاہم ابھی تک عامر خان یا انکی ٹیم نے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ براڈوے شو کے لئے مختلف منصوبے ہیں جن میں فلم لگان کی کاسٹ کے ساتھ ورلڈ ٹوور بھی شامل ہے۔یاد رہے کہ فلم لگان نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا اُس دور میں فلم کا میوزک کے جادو شائقین کے سر چڑھ کر بول رہا تھا ۔فلم کی پاپولیرٹی تاحال برقرار ہے۔

Leave a reply