فلم لندن نہیں جائونگا کا ٹریلر لانچ

عید الاضحی پر ریلیز کی جانے والی فلم ’’لندن نہیں جائونگا‘‘ کا ٹریلر آج کراچی میں لانچ کر دیا گیا ہے۔تقریب میں ہمایوں سعید ،ندیم بیگ ،علی رحمان خان ، واسع چوہدری ،ثنا شاہنواز، گوہر رشید ،مہوش حیات و دیگر نے شرکت کی۔ ہمایوں سعید،واسع چوہدری ، گوہر رشید دھوتی پہنے ہوئے تھے۔فلم کی پوری کاسٹ کا کہنا تھا کہ فلم دیکھ کر آپ سب بہت محظوظ ہوں گے اور امید ہے کہ پچھلی فلموں کی طرح اس فلم کو بھی پسند کریں گے۔ لندن نہیں جائونگا کے ٹریلر لانچ میں ہمایوں سعید اور ندیم بیگ نے سرمد سلطان کھوسٹ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’’ کملی‘‘ کی تعریف کی اور تالیاں بھی بجائیں۔

یاد رہے کہ لندن نہیں جائونگا کی ہدایتکاری ندیم بیگ نے کی ہے لکھی خلیل الرحمان قمر نے ہے۔ دو روز قبل ہمایوں سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے فلم کا پوسٹرجاری کیا تھا۔ ٹریلر لانچ ہو چکا ہے اور شائقین فلم دیکھنے کےلئے کافی پرجوش بھی ہیں۔ فلم میں ہمایوں سعید ایک پنجابی کے کردار میں جبکہ کامیڈین سہیل احمد اہم کردار میں نظر آرہے ہیں۔ سہیل احمد اور ہمایوں سعید کی جوڑی کو فلم پنجاب نہیں جائوں گا میں بھی کافی سراہا گیا تھا۔

Comments are closed.