فلموں کے سپر ہیرو نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

سپر ہیرو فلم مائٹی مارفن پاور رینجرز میں مرکزی کردار نبھانے والے جیسن ڈیوڈ فرینک چل بسے۔ ان کی عمر 49 برس تھی۔ جیسن ڈیوڈ کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی لیکن عالمی میڈیا کے مطابق انہوں نے ٹیکساس میں خود اپنی جان لی، ان کی فیملی کی جانب سے بھی ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے پرائیوسی کی درخواست کی گئی ہے۔ ہالی ووڈ اداکار کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔

فرینک نے 1990 کی دہائی کی مشہور فلم مائٹی مارفن پاور رینجرز میں ٹومی اولیور کا کردار ادا کیا۔ اس کے بعد پاور رینجرز پروجیکٹس میں مختلف کردار ادا کیے، “مائیٹی مورفن پاور رینجرز” سیریز بچوں کی مقبول فرنچائز بن کر سامنے آئی۔ حال ہی میں انہوں نے “لیجنڈ آف دا وائٹ ڈریگن” جسے جزوی طور پر کِک اسٹارٹر کے ساتھ فنڈ کیا گیا تھا میں کام کیا اور اس میں ماضی کے “پاور رینجرز” کے دیگر کاسٹ ممبران بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛
فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے
پروین رحمان قتل کیس؛ ملزمان کو دی گئی سزا کالعدم قرار
انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا
فرینک مارشل آرٹسٹ بھی تھے، انہوں نے پہلی بار 2010 میں رنگ میں اپنا ڈیبیو کیا۔ انہوں نے مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں میں حصہ لیا۔ امیچور کیٹیگری میں انہوں نے چار مقابلوں میں حصہ لیا اور چاروں میں کامیاب ہوئے جب کہ پروفیشنل کیٹیگری میں وہ ایک مقابلہ کھیل کر فاتح رہے۔

Shares: