نوے کی دہائی میں فلم زخم آئی جس میںپوجا بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ، اس فلم میں اجے دیوگن نے ان کے بڑے بیٹے کا کردار ادا کیا . فلم بنیادی طور پر ان کی دادی کی زندگی پر بنائی گئی تھی ، پوجا بھٹ نے اپنی ہی دادی کا کردار ادا کیا . پوجا بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میرے والد نے مجھے دادی کا کردار کرنے کو کہا تو میں گھبر گئی مجھے یہ بہت بڑی ذمہ داری لگی لہذا میں نے والد سے کہا کہ آپ کسی اور کاسٹ کرلیں، یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جس کو شاید میں اچھے سے نہ نبھا سکوں. پوجا بھٹ کہتی ہیں کہ جب میںنے اپنے والد
سے ایسا کہا تو انہوں نے کہا کہ میں تم سے پوچھ نہیں رہا تم کو بتا رہا ہوں کہ تم نے یہ کردار کرنا ہے اور تم ہی کرو، یوں مجھے گھبراہٹ تو تھی لیکن دادی کے کردار کو کرنے کے لئے جان لگا دی اور مجھے خوشی ہے کہ میرے اس کردار کو آج تک یاد رکھا جاتاہے. انہوں نے کہا کہ یہ دل میرے دل کے قریب ہے اور ہمیشہ میرے دل کے قریب ہی رہے گی . یاد رہے کہ فلم زخم 1998 میںریلیز ہوئی ، اس کو مہیش بھٹ نے ڈائریکٹ کیا تھا ، یہ فلم بطور ڈائریکٹر مہش بھٹ کی آخری فلم تھی . اس کے بعد انہوں نے آج تک کوئی فلم ڈائریکٹ نہیں کی .