بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مزاج اور ان کی عادات کی ہر کوئی تعریف کرتا ہے ، شاہ رخ خان کے جتنے بھی قریبی دوست ہیں ان کا کہنا ہے کہ کنگ خان کو اللہ نے ایسی طاقت دی ہے کہ وہ مشکل سے مشکل وقت میں بھی نہایت صبر اور سمجھداری سے کام لیتے ہیں ان کے ایک بہت ہی قریبی دوست نے جوکہ اداکار، لکھاری اور پروڈیوسر ہیں ان کا نام ویویک واسوانی ہے انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب شاہ رخ خان کا بیٹا آریان منشیات کیس میں‌گرفتار ہوا تو شاہ رخ خان یقینا بہت پریشان تھے لیکن انہوں نے کسی قسم کی نہ سفارش ڈھونڈی کہ

بچے کو کلئیر کروائیں نہ ہی بے صبری سے کام لیا. ھالانکہ ان کا بہت زیادہ میڈیا ٹرائل ہوا لیکن انہوں نے نہاہت ہی سمجھداری سے کام لیتے ہوئے سارے معاملے پر خاموشی اختیار کی . انہوں نے کہ سخت ترین میڈیا ٹرائل کے بعد جب آریان خان کو پچیس دن جیل میں‌ گزارنے کے بعد منشیات کیس میں‌کلین چٹ ملی تب بھی شاہ رخ خان نے کسی قسم کے منفی رد عمل کا اظہار نہیں کیا بلکہ انہوں نے اس معاملے میں‌آج تک خاموشی ہلی اخیتار کئے رکھی جو کہ قابل تعریف ہے.

Shares: