ماضی کی پنجابی فلموں کی دو خوبصورت اداکارائیں جو کہ بہنیں بھی ہیں دونوں کافی برسوں کے بعد کسی تقریب میں دیکھی گئی ہیں اور مزے کی بات ہے کہ دونوں کو نہیں پتہ تھا کہ یہ دونوں وہاں موجود ہوں گی ۔تقریب کی ایک سائیڈ پر گوری موجود تھیں دوسری طرف انجمن ۔ جب دونوں کا سامنا ہوا تو دونوں ایک دوسرے کو اس طرح سے ملتی ہوئی دکھائی نہیں دیں جس طرح سے وہ وہاں موجود دوسرے لوگوں سے مل رہی تھیں لیکن وہاں صورتحال ایسی بنی کے دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا کر دیا گیا اور ایک گروپ کی صورت میں تصویر بنائی گئی۔
یاد رہے کہ انجمن اور گوری کی آپسی بول چال کئی برس سے بند ہے جب گوری نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت انجمن پنجابی فلموں کی نمبر ون ہیروئین ہوا کرتی تھیں اور کہا جاتا ہے کہ انجمن اور گوری کے درمیان پروفیشنل جیلسی پائی جاتی تھی ۔ان دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑوں کی خبریں بھی آتی رہیں اب صورتحال یہ ہے کہ دونوں بہنوں میں بول چال تک نہیں ہے یہاں تک کہ انجمن کے بیٹے کی کچھ مہینے پہلے شادی ہوئی تھی اس میں گوری کو مدعو نہیں کیا تھا ۔اس موقع پر جب کسی نے گوری سے سوال کیا کہ آپ فلموں اور ڈراموں میں نظر نہیں اآرہیں تو انہوں نے کہا کہ بہت جلد ایسا ہونے جا رہا ہے.میںکام کرنا چاہتی ہوں اگر اچھے کام کی آفرز آئیںتو ..