اسلام آباد :پتہ لگایا جائے کہ نوجوان کیسے اورکیوں مارا گیا:چیف کمشنراسلام آباد،اطلاعات کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی نے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات جلد کی جائی‌ اس حوالے سے انہوں نے انکوائری کا حکم دیا ہے

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے رانا محمد وقاص انور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ قتل کی انکوئری کریں گے ، یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ قتل کی رپورٹ 5 دن میں جمع کروائی جاے گی، خط
چیف کمشنر کی منظوری کے بعد انکوائری ارڈر ڈپٹی ڈاریکٹر نے جاری کر دیا ہے

تمام گواہوں،لواحقین اور پولیس افسران کے بیانات قلمبند کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے

چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جوڈیشل انکوائری کے لیے جاری نوٹیفکیشن میں غلطیاں سامنے آئی ہیں ، نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تاریخ 2 جنوری 2020 لکھی گئی، نوٹیفکیشن میں وقوعہ کی تاریخ 2012 درج کی گئی،

Shares: