شعیب شیخ اور سمیع ابراہیم کیخلاف ملک دشمنی اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت نیا مقدمہ درج

0
54
Shoaib Sheikh

بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ اور اینکر سمیع ابراہیم کے خلاف ملک دشمنی اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت نیا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ سائل کے مطابق ان کو ٹی وی پروگرام دیکھ کر عیاں ہوا کہ دونوں ملک دشمن ایجنسیوں کی ایماء پر خانہ جنگی کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کے پروگراموں سے دہشت پھیل گئی ہے،کارروائی کی جائے.

ایف آئی کے مطابق عارف اللہ نامی پراپرٹی ڈیلر نے تھانہ کوہسار اسلام آباد میں ملک دشمنہ پر شعیب شیخ اور اینکر سمیع ابراہیم کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے اور ان کا کہنا ہے یہ لوگ ملک کے خلاف سازش کررہے ہیں اور وطن پاکستان کے خلاف استعمال ہورہے ہیں لہذا ان کے خلاف ملکی دشمنی پر کاروائی عمل میں لائی جائے.
FIR

ایف آئی ار کے متن کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کی ملک دشمنی اتنی بڑھ گئی ہے کہ اب وہ ناصرف عوام کو اپنی حکومت اور وطن کیخلاف اکسانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ پاک فوج کو بھی نشانہ بنانے میں لگے ہوئے حتکہ کہ فوج کے اندر موجود نوجوانوں کو بھی بغاوت پر اکسانے کی مزموم کوشش کرہے ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں:
بھارت میں طوفان کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس چھتیں اڑ گئیں۔
نواز شریف؛ بی اے کی ڈگری گم، پنجاب یونیورسٹی سے ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی
پارلیمنٹ میں میرا جنسی استحصال ہوا، خاتون رکن پارلیمنٹ پھٹ پڑی
9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ
بورس جانسن نے ارکان پارلیمنٹ کو گمراہ کیا. رپورٹ میں انکشاف
حافظ نعیم کا حشر آج عمران خان جیسا ہوا ہے۔نثار کھوڑو
9مئی میں ملوث شہریوں کوبےخطا گرفتار نہیں کیا گیا،امریکی رکن کانگریس کا صدر جوبائیڈن کوخط
ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ ملزمان کا مقصد ملک میں افرا تفری پھیلانا ہے اور دہشتگردی کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک میں خانہ جنگی ہوجائے جبکہ سلامتی کے اداروں کو متنازع بنانے اور قومی مفاد کے ضامن اداروں کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کرہے ہیں جبکہ ملزمان کے پروگرام کی ویڈیو بھی یو ایس بی کے زریعے فرام کی گئی ہے جس میں ان کے خلاف ثبوت ہیں.

Leave a reply