فردوس جمال کا ساتھ دیتے ہوئے رابی پیرزادہ بھی میدان میں آ گئی
سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر رابی پیرزادہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوپاک میں پچاس سال سے فردوس جمال ایک ہی ہے اور ماہرہ ہر ہفتے ایک نئی آ جاتی ہے.
رابی پیرزادہ نے اپنے ٹویٹ میں ماہرہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ساتھ یہ بھی لکھا ہے کہ اپنے سینیئرز کی عزت کرو لیکن یاد رہے ماہرہ خان نے اپنے بیان میں بس یہی کہا تھا کہ ایک آرٹسٹ کو دوسرے آرٹسٹ کی عزت کرنی چاہیے اور میں مزید اس معاملے پر خاموش رہنا چاہتی ہوں.
واضح رہے گزشتہ ہفتے فردوس جمال نے فیصل قریشی کے شو میں ماہرہ خان کو ایک عام سی ماڈل کہتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ کو ہیروئن کے کردار کی بجائے ماں کا کردار کرنا چاہیے کیونکہ ان کی عمر زیادہ ہے. ان کے اس بیان پر فلم انڈسٹری میں ماہرہ کو بہت سپورٹ دیا گیا لیکن سلجھتے ہوئے معاملے کو مومنہ درید نے پھر تازہ کر دیا اور اعلان کیا کہ میری کمپنی فردوس جمال کے ساتھ کسی قسم کا کام نہیں کرے گی اور کئی سخت الفاظ بھی استعمال کیے.
مومنہ درید کی اس ردعمل پر فیروز خان میدان میں آئے اور کہا کہ کسی کی روزی روٹی چھین لینا کہاں کا انصاف ہے. فیروز کے بعد اب رابی پیرزادہ بھی میدان میں آگئی ہیں.