مٹر پلاؤ ریسیپی

0
106

اجزاء:
مٹر دانے 1 پیالی
چاول باسمتی آدھا کلو
ادرک لہسن آدھا کھانے کا چمچ پیسٹ
دہی 1 کھانے کا چمچ
سیاہ زیرہ 1 چوتھائی چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی 2 عدد
ہری مرچ ثابت 2عدد
پیاز درمیانی 4 عدد
گھی آدھی پیالی
نمک حسب ذائقہ
سفید سرکہ آدھا کھانے کا چمچ
یخنی کے لیے اجزاء:
تیز پات کا پتا آدھا
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
کالی مرچ 3 عدد
لہسن ثابت آدھی پوتھی
ثابت دھنیا 1 چوتھائی چائے کا چمچ
سونف آدھا چائے کا چمچ

ترکیب:
1 دیگچی میں 5 پیالی پانی لیں تیز پات ادرک کا ٹکڑا کالی مرچ لہسن ثابت سونف اور ثابت دھنیا اور نمک ڈال کر یخنی بنا لیں اور پکائیں یہاں تک مکہ 3 پیالی یخنی رہ جائے چاولوں کو 20 منٹ کے لیے بھگو دیں ایک پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اس میں پیاز فرائی کریں جب گولڈن براؤن ہو جائے تو آدھی نکال لیں اور باقی میں ہری مرچ الائچی زیرہ ادرک لہسن کا پیسٹ اور دہی ڈال کر ہلکا سا بھون کر مٹر ڈال دیں پانچ منت مٹر بھون کر یخنی ڈال دیں جب ابال آجائے تو اس میں چاول سرکہ اور نمک ڈال دیں ڈھکن سے ڈھانپ دیں اور پکنے دیں جب پانی خشک ہو جائے تو دیگچی کو توے پر رکھ کر دم دیں 3 منٹ تیز آنچ پر رکھیں پھر آنچ ہلکی کر دیں جب بھاپ اوپر آجائے تو دم ہٹا دیں مزیدار مٹر پلاؤ تیار ہے رائتے کے ساتھ سرو کریں

Leave a reply