فردوس عاشق اعوان کی جگہ کس کو ترجمان پنجاب حکومت بنا دیا گیا؟
صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان ترجمان پنجاب حکومت مقرر کر دیئے گئے،
اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب حکومت مقرر کیا فردوس عاشق اعوان کے استعفیٰ کے بعد ترجمان کاعہدہ خالی تھا فیاض الحسن چوہان تیسری مرتبہ ترجمان پنجاب حکومت مقرر ہوئے فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب حکومت کی تعیناتی کا پیغام موصول ہوگیا جیل خانہ جات کا چارج بھی فیاض الحسن چوہان کے پاس ہی رہے گا۔
پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر ہونے پر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ترجمان کی جو ذمہ داری سونپی گئی اس پر پورا اتروں گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر مجھ پر اعتماد کیا پنجاب کے ترقیاتی کاموں کو اجاگر کروں گا،اپوزیشن کو بھی بھرپور جواب دیا جائے گا، حکومت کے خلاف اپوزیشن کی سازشوں کو بے نقاب کریں گے،
قبل ازیں فردوس عاشق اعوان نے استعفیٰ دیا تھا جس کو قبول کر لیا تھا، فیاض الحسن چوہان پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات بھی رہ چکے ہیں، تا ہم اس بار انہیں پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے
جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر
جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ
وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا
بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا
مقدمہ درج ہونے کے بعد ترین گروپ کے ایم پی اے کا گرفتاری دینے کا اعلان