فردوس عاشق اعوان ریڈیوپاکستان اسٹیشن پہنچ گئیں‌، کیاگفتگو کی خبر آگئی

0
49

لاہور: فردوس عاشق اعوان ریڈیوپاکستان اسٹیشن پہنچ گئیں‌، کیاگفتگو کی خبر آگئی ، اطلاعات کے مطابق معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے سفیر کا کردار ادا کیا جس کی وجہ سے دنیا بھر میں اُن کی آواز طاقت بن کر ابھری ہے۔

ڈاکٹر حفیظ اے پاشا پھر ایکٹو، کیا ذمہ داریاں‌نبھائیں‌گے ، خبر آگئی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی، پہلی مرتبہ دنیا کے سامنے کشمیر کے حقائق پیش کیے گئے۔ریڈیو پاکستان اسٹیشن میں‌ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے 7 روز کے دورۂ امریکا میں 120 مٹینگز کیں، عمران خان کی کاوشوں کی بدولت دنیا بھر میں کشمیریوں کی آواز طاقت کے طور پر ابھری اور آج بین الاقوامی میڈیا بھی مظلوم کشمیریوں کی حمایت کررہا ہے، یہ پاکستان اور کشمیر دونوں کی بڑی جیت ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا ملین مارچ ، اربوں روپے کہاں سے آئے ، باغی ٹی وی کی خصوصی

آزادی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کی گیڈربھپکیاں ہیں، عوام نےفضل الرحمان کوقابل نہیں سمجھاکہ پارلیمنٹ میں بیٹھیں، حکومت کوفضل الرحمان سےکچھ لینادینا نہیں ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی بیانیہ یہ ہےکہ پاکستان کوکمزورکیاجائے ، انشااللہ فضل الرحمان جیسےعناصرکوناکامی ہوگی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ دو ٹوک الفاظ میں بیان کرتے ہوئے مودی حکومت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا تھا۔

زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار

Leave a reply