لاہور:پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت کیوں نہ ملی؟صبرکا پیمانہ لبریزہوگیاتوفردوس عاشق ق لیگ پربرس پڑیں،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے کی وجہ بتادی۔

گزشتہ دنوں فردوس عاشق اعوان عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی پہنچیں تھیں لیکن انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں ملی تھی۔

اس حوالے سے اب فردوس عاشق اعوان نے چُپ کا روزہ توڑ دیا اور کہاکہ چند دن پہلے ق لیگ کے نائب صدر کے بیٹے کو تحریک انصاف میں شمولیت کرائی تھی اور انہیں امیدوار کے طور پر پی پی 38 کا پارٹی ٹکٹ لے کر دیا اور پھر وہ جیت کر اسمبلی آئے۔

ان کا کہناتھا کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان کہیں نہ کہیں اتحاد کی رسی سلگ رہی ہے ، پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مضبوط اتحاد میں کہیں نہ کہیں دراڑیں نظر آرہی ہیں، یہ دراڑیں اسپیکر اسمبلی کے ذاتی ایکشن کی وجہ سے سامنے آجاتی ہیں، بے شمار واقعات ہیں۔

خیال رہے کہ اسی روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے فردوس عاشق اعوان کو کئی جتن کرنے پڑگئے تھے۔

Shares: