وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا سے متعلق مسائل حل کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے. فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا کا اہم کردار ہے. صدر سے ہونے والی ملاقات میں سماجی مسائل کے مختلف ایشوز پر بات چیت ہوئی، تحریک انصاف کی حکومت اختیارات کونچلی سطح پر منتقل کرنا چاہتی ہے.