وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان سے سیکرٹری پی ایف یو جے رانا محمد عظیم، صدر ایمرا محمد آصف بٹ، ایمرا سیکرٹری سلیم شیخ، فنانس سیکرٹری ایمرا ارشد چوہدری، اسلام آباد کے سینئر صحافی حمید لنگرآ، ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب شاہد چوہدری اور فاروق جوہری کی اہم ملاقات ہوئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کی برطرفی پر تشویش کا شکار ہے، حکومت ہر صورت ورکرز صحافیوں کے مفادات کا تحفظ کرے گی، میڈیا مالکان اور صحافی تنظیموں کے نمائندگان پر مشتمل کمیٹی جامع اور مفصل تجاویز پیش کرے گی جس پر حکومت عملدر آمد کرے گی،
سلامتی کونسل میں سعودی عرب نے کشمیر پر ووٹ دیا یا نہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کے دوران سیکرٹری پی ایف یو جے رانا محمد عظیم اور صدر ایمرا محمد آصف بٹ کو یقین دہانی کروائی کی ہر ادارے کے مالکان سے گفتگو کرکے صحافیوں کی برطرفییوں کا معاملہ جلد حل کرلیا جائے گا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد عظیم اور آصف بٹ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی پیشہ وارانہ صحافتی خدمات کی قدر کرتے ہیں اور میڈیا ہرقسم کی پابندی اور قدغن کے مخالف ہیں،
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم