لاہور:پی پی ایم این اے قادرمندوخیل کوفردوس عاشق اعوان نے تھپڑرسید کردیئے:قادرمندوخیل نے بازومروڑدیا،اطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرچند ویڈیوزوائرل ہوئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعلیٰکی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کسی غلط بات پرساتھ بیٹھے پی پی ایم این اے قادرمندوخیل کوتھپڑرسید کردیا
فردوس عاشق اعوان کا قادر مندوخیل کو تھپڑ اور گالیاں
قادر مندوخیل نے بازو مروڑ دیا pic.twitter.com/m714FFVN3W— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 9, 2021
ذرائع کے مطابق معروف صحافی جاوید چوہدری کے پروگرام میں یہ واقعہ پیش آیا ، وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسی غلط بات پرڈاکٹرفردوس عاشق ا عوان قادرمندوخیل کے منہ پرتھپڑرسید کرتی ہیں اورساتھ ساتھ گالیاں بھی دیتی ہیں ،
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کے جواب میں قادرمندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کا بازو مروڑنے کی کوشش کی ، جبکہ اس دوران جاوید چوہدری ہکے بکے ہوکردوسری طرف تماشا دیکھتے رہے
فردوس عاشق اعوان نے قادرمندوخیل کے منہ پرکپ مارنے کی کوشش pic.twitter.com/E8Xn9d3cho
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 9, 2021
اس دوران وہاں موجود دیگرٹیکنیکل ٹیم کے ممبران نے آکرمعاملے کوٹھنڈا کیا
اس طرح ایک اورویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں فردوس عاشق اعوان قادرمندوخیل کوکپ مارنے کی کوشش کرتی ہیں
فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مار دیا۔یہ ہے برداشت اور ہمارے معیار pic.twitter.com/ST7i1Ttmg3
— HafizTariq Mahmood (@Tariqmahmood76) June 9, 2021
اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا اس دونوں رہنماوں اوردونوں پارٹیوںپرسخت تنقید کی جارہی ہے اورکہا جارہا ہےکہ ان دونوں کو ایک دوسرے سے معافی مانگنی چاہیے
دوسری طرف حافظ طارق محمود نیوزون کے ڈائریکٹراسی حوالے سے دکھ بھرے اندازسے شکوہ کرتے ہیں کہ فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مار دیا۔یہ ہے برداشت اور ہمارے معیار