سابق معاون خصوصی ‏فردوس عاشق کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجوہات سامنے آگئیں

باغی ٹی وی :ذرائع کے مطابق سابق معاون خصوصی ‏فردوس عاشق اعوان نے جھوٹ کے علاوہ کرپشن کا بھی بازار گرم کر رکھا، عہدے سے ہٹائے جانے کی اندرونی وجوہات سامنے آ گئی.فردوس عاشق اعوان پر حکومتی اشتہاری بجٹ سے 10 فیصد کمیشن لینے اور مالی ہیر پھیر کے الزامات لگائے گئے ہیں
فردوس عاشق اعوان نے3 سرکاری گاڑیاں گھریلو استعمال کیلئے لے رکھی تھیں جسکی بطور معاون خصوصی انہیں اجازت نہیں تھی.فردوس عاشق اعوان نے سرکاری خرچ پر غیر قانونی طور پر 11 ملازم اپنے گھریلو استعمال کیلئے رکھے ہوئے تھے، مالی اور خاکروب بھی پاکستان ٹیلی ویژن کے بجٹ سے اپنے ذاتی استعمال میں رکھے ہوئے تھے.اپنے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے پی ٹی وی میں اپنے اہل و عیال کی نا جائز بھرتیاں کیں.
واضح رہے کہ وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

واضح‌رہے کہ فردوس عاشق اعوان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ دیدیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ان اقدامات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے پاس سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کا عہدہ بھی ہے۔ انھیں گزشتہ سال نومبر میں چار سال کیلئے اس اہم عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ پاک فوج کے سابق ترجمان اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں

Shares: