کراچی : پاکستان کے سنیئر اداکار فردوس جمال کو ماڈل اداکارہ ماہرہ خان پر تنقید مہنگی پڑی ، ساتھی اداکاروں نے فردوس جمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرہ خان پر ننقید ایک گھٹیا حرکت ہے،

اداکارہ عاصمہ عباس نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس جمال نے جو ماہرہ خان کے بارے میں کہا وہ اچھا نہیں کیا ماہرہ خان ایک اچھی اخلاق والی اداکارہ ہے ، فردوس جمال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یاد رکھیں کہ سنیئر کو اپنی عزت کا خود خیال کرنا چاہیے ان سے بھی بڑی بڑی غلطیاں ہوتی ہیں اور وہ صرف اس لیے نظر انداز کی جاتی ہیں کہ وہ سنیئر ہیں.

عاصمہ عباس نے فردوس جمال کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا بڑی شرم کی بات ہے کہ خود بھارتی اداکاروں کی کاپی کرتے ہیں اور دوسروں پر تنقید کرتے ہیں.
فردوس جمال کو ماہرہ خان سے معافی معانگنی چاہیے.

یاد رہے کہ روز قبل اداکار فردوس جمال نےایک نجی چینل کے معروف شو میں شرکت کی، اُس دوران میزبان نے فردوس جمال کو ماہرہ خان کی تصویر دکھائی اور کہا کہ آپ ان کو کوئی مشورہ دیں جس پر اداکار نے فوراً کہا کہ وہ اچھی اداکارہ نہیں ہیں، اُن کا چہرہ ماڈلنگ کے لیے اچھا ہے لیکن اُن کی عمر اب زیادہ ہو گئی ہے۔

Shares: