حیدرآباد: شیخ رشید کی پھر شامت آگئی : شاہ حسین ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی،اطلاعات کےمطابق لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس میں جھمپیر کے قریب آگ لگ گئی ۔ ٹرین کی بوگیوں کو پاور اسپلائی سے علیحدہ کر لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس لاہور سے کراچی جارہی تھی کہ اس کے پاور وین میں آگ لگ گئی۔ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ آگ ٹرین کے پاور سپلائی میں لگی ہے، ٹرین کی بوگیوں کو پاور اسٹیشن سے علیحدہ کردیا گیا تاہم پاور اسٹیشن سپلائی بوگی میں تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک ریل گاڑی میں آگ لگنے سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوگئیں تھیں جس سے متعلق وفاقی وزیرریلوے سپریم کورٹ میں پیشیاں بھگت رہے ہیںاورابھی اس کیس سے جان بخشی نہیںہوئی کہ دوسری مصیبت گلے آن پڑی ہے