شانگلہ اور سوات کے پہاڑی سلسلوں میں آگ بھڑک اٹھی

0
70

شانگلہ :شانگلہ اور سوات کے پہاڑی سلسلوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ کی پہاڑیوں میں موجود جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے گھراور آبادی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

کنٹرول روم شانگلہ کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز بمع ایمبولینس موقع پر پہنچے جبکہ ریسکیو 1122 شانگلہ کے دستے پہاڑوں میں پیدل سفر کرتے ہوئے جائے وقوع تک پہنچے۔ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ طریقے سے فوری کارروائی شروع کر دی ہے جس میں 15 اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔

آگ سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ اس سےچند دن پہلے بلوچستان میں بھی آگ نے بہت بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا،بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پربالآخر 12روز کےبعد قابو پا لیا گیا۔ضلع شیرانی اور اس سے ملحقہ ضلع موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ 12 اور 13 مئی کی رات کو لگی تھی، ابتدائی طور پرمحکمہ جنگلات، صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ و رضاکاروں کی مدد سے آگ پر قابو پالیاگیا تاہم 19 مئی کو آگ دوبارہ بھڑک اُٹھی جوپھیلتی چلی گئی۔

وفاقی حکومت کی درخواست پر ایرانی حکومت کے بجھوائے گئےخصوصی فائر فائٹر طیارے کی مدد سے آگ پر12 روزبعد قابو پالیاگیا۔شیرانی کے جنگلات میں آگ کےنتیجےمیں تقریبا 36 مربع کلومیٹر پر پھیلے چلغوزے کے سیکڑوں درخت شدید متاثر ہوئے، یہی نہیں وہاں پائی جانے والے مارخور اور اوڑیال سمیت جنگلی حیات اور پرندے بھی شدید متاثر ہوئے۔

آگ بجھانے کے عمل میں تین مقامی رضاکار جھلس کر جاں بحق ہوگئے، اگرچہ شیرانی میں آگ پر قابو تو پالیاگیا تاہم اس سے صوبائی اور وفاقی اداروں کی کارکردگی کی قلعی ضرور کھل گئی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے جنگلات اور جنگلی حیات کو پہنچنے والا نقصان شاید آئندہ کئی دہائیوں میں بھی پورا نہ کیاجاسکے۔

شانگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ پر کافی حد تک کامیابی سے قابو پالیا گیا ہے تاہم اور آپریشن ابھی جاری ہے۔

دوسری جانب سوات میں بھی کبل سیگرام کوزہ بانڈئ کے پہاڑی پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے متعلق کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو 1122 کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ طریقے سے آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔

سوئی سدرن کےلیےگیس کی قیمت میں44 فیصد اضافے کی منظوری

بھارت میں کورونا نے پھرسراُٹھا لیا

ہمارے ملک میں مداخلت کیوں:کویت نے امریکی سفیرکوطلب کرکےسخت پیغام بھیج دیا

اگست سے پٹرول کی قیمتیں کم ہونےکا امکان:اوپیک نے روس سے مدد مانگ لی

Leave a reply