خانیوال میں فائرنگ، سی ٹی ڈی کے 2 افسران جاں بحق
خانیوال:خانیوال میں موٹر سائیکل ملزمان کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے 2 افسران جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق پولیس کے مطابق خانیوال میں ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 2 افسران جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت ایڈیشنل ڈائریکٹر نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین خانیوال کے قریب ہوٹل میں کھانا کھارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ایڈیشنل آئی جی صاحبزادہ سلطان جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
ایڈیشنل آئی جی کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا ہے اور ٹارگٹ کرکے افسران کو نشانہ بنایا گیا، ایک ساتھی نے بھاگ کر جان بچائی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس اہلکاروں پر ہونے والی فائرنگ کا مقدمہ درج
2 اکتوبر2022کونصیر آباد میں سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔یہ افسوسناک واقعہ نصیر آباد میں نوتال کے قریب پیش آیا، جہاں سی ٹی ڈی پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ سی ٹی ڈی پولیس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
چند دن پہلے پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے بنوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مرکز پرحملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا ہے
فرانسیسی بحریہ کی بحیرہ عرب میں کاروائی،5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر سے زائد کی منشیات پکڑ…
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نےخانیوال کے قریب فائرنگ سے شہید ہونے والے افسروں کی قربانی کو خراج عقیدت کیاہے اور ساتھ ہی وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نےشہید افسروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت بھی کیا
ڈی جی خان، پرویز الہی قبضہ مافیا کے سرپرست نکلے، عدالتی حکم بھی ہوا میں اڑا دیا…
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا ہے کہ تمام ضروری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے،فائرنگ کے و اقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا،شہید ہونے والے افسروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شہید ہونے والے افسر دھرتی کے بہادر سپوت تھے۔ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کےخاندانوں کے ساتھ ہیں۔دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔