لیہ: ضلع میں پہلا میاواکی جنگل لگا دیا گیا

لیہ(باغی ٹی وی) ضلع میں پہلا میاواکی جنگل لگا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر فرحت حسین فاروق نے پودا لگا کر میاواکی جنگل کا آغاز کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر فرحت حسین فاروق نے کہاکہ میاواکی جنگل 2 کنال اراضی پر محیط ہے جس میں چھوٹے بڑے 12 سو پودے لگائے گئے مزید 2 ایکڑ اراضی پر بھی 12 سو سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ میاواکی جنگل شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔انہوں نے کہاکہ میاواکی جنگل کی بھر پور آبیاری کی جائے گی جبکہ میاواکی جنگل سٹیٹ لینڈ کو فراہم کرنے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ شجر کاری سے قبل اس طرح کی سرگرمی آگہی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ڈی پی او ناصر خان سیال نے کہاکہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے شجر کاری بہت ضروری ہے درخت زمین کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے اور فضاءکو معطر رکھتے ہیں۔ڈی پی او نے مزید کہاکہ شجر کاری مہم میں ہر فرد کو بھرپور حصہ لینا چاہئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اسد علی بدھ،ڈی ایف او امتیاز احمد صدیقی، سی ای او تعلیم توکل حسین ، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ کامران جاوید، صدر انجمن تاجران ملک مظفر اقبال دھول ، افسران، طلبائ،اور میڈیا نمائندگان بھی موجودتھے

Leave a reply