پہلا ون ڈے: بابر اعظم اپنے کیریئر کی17 ویں سنچری بناکرکئی ریکارڈ بنانے میں بھی کامیاب

0
53

لاہور:پہلا ون ڈے: بابر اعظم اپنے کیریئر کی17 ویں سنچری بناکربہت آگے نکل گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں کئی اعزاز اپنے نام کرلیے۔بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنے کیریئر کی17 ویں سنچری 85 ویں اننگز میں اسکورکی جس کے بعد وہ کم سے کم اننگز میں17 سنچریاں بنانے والے پلیئر بن گئے۔

 

 

 

اس سے قبل ہاشم آملہ نے 17 سنچریاں مکمل کرنے کیلئے 98، بھارت کے ویرات کوہلی نے 112 اور ڈیوڈ وارنر نے 113 ون ڈے اننگز کھیلی تھیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے کیریئر کی 85 اننگز میں ہاشم آملہ کی 14 جبکہ ویرات کوہلی اور کوئن ٹن ڈی کوک کی 12، 12 سنچریاں تھیں۔اس کے علاوہ بابر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کرکے دو مرتبہ تین مسلسل سنچریاں بنانے والے پہلے پلیئر بھی بن گئے۔

بابر نے آسٹریلیا کے خلاف آخری 2 ون ڈے میچز میں بھی سنچریاں اسکور کی تھیں۔

 

بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بطور کپتان ایک ہزار ون ڈے رنز بھی مکمل کیے، بابر نے صرف 13 اننگز میں بطور کپتان ہزار رنز مکمل کیے۔اس کے علاوہ بابر اعظم نے آخری پانچ ون ڈے اننگز میں 534 رنز بنائے جس کے بعد وہ پانچ مسلسل اننگز کے کسی بھی بریکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔

 

 

اس سے قبل فخر زمان نے مسلسل پانچ اننگز میں 515 رنز بنائے تھےمسلسل پانچ اننگز کے بریکٹ میں سب سے زیادہ رنز 596 کا ریکارڈ ویرات کوہلی کا ہے۔اس کے علاوہ بابر اعظم کیریئر کی ابتدائی 85 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے، اس سے قبل ہاشم آملہ نے 85 اننگز میں 4312 رنز بنائے تھے۔

بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنی اننگز کا 52 واں رن لے کر ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑا۔

Leave a reply