اسلام آباد:پہلےاوآئی سی اجلاس ثبوتاژکرنےکی دھمکیاں اورپھراثراندازنہ ہونےکااعلان:ایساکیوں؟اہم وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے پہلے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کانفرنس کوثبوتاژکرنےکی دھمکیاں دی تھیں اور پھرتھوڑی دیربعد ہی یہ اعلان کہ وہ کسی بھی طرح اثر انداز نہیں ہوں گے ، یہ یوٹرن دیکھ کرہرکوئی حیران رہ گیا
اسلام آباد سے اہم حلقوں کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی ملک میںپچھلے چند دنوں سے سیاست کوعالمی طورپرخصوصا مسلمان ملکوں میں ناپسند کیا جارہا ہے اور نوبت یہاں تک آگئی کہ ایک طرف اوآئی سی کا اجلاس ہونےجارہا ہےتو دوسری طرف اجلاس کو ثبوتاژ کرنے کی دھمکیاںدی جارہی ہیں
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آنے والے مہمان بہت زیادہ پریشان دکھائی دے رہے تھے اور وہ اپوزیش کے احتجاج کو ایک سیکورٹی رسک قرار دے رہے تھے ، بعض نے توپی ڈی ایم کے اس کھیل پرسخت نفرت کا اظہارکیا خصوصا عرب دنیا میں ، یہی وجہ ہے کہ مسلم دنیا میں اوآئی سی کے اس اہم موقع پر احتجاج کوبہت زیادہ منفی قراردے رہے ہیں، ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم نے اپنی عزت اسی میں سمجھی کہ وہ یہ اعلان کرے کہ وہ اس اہم اجلاس کے کوثبوتاژنہیں کیا جائے گا
خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے مذکورہ اعلامیہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اپوزیشن جماعتوں نے او آئی سی کانفرنس روکنے کی دھمکی دے دی تھی اور کہا تھا کہ اگر سپیکر نے پیر تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو ہم ایوان میں دھرنا دیں گے اور دیکھتے ہیں کہ حکومت او آئی سی کانفرنس کیسے کرتی ہے۔
متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ملاقات کے بعد او آئی سی سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزراء خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی دنیا کے وزراء خارجہ، مندوبین اور دیگر اعلیٰ شخصیات کی پاکستان آمد کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہیں، معزز مہمانوں کی آمد ہمارے لئے باعث مسرت و افتخار ہے۔ ہم ان کے جذبے اور عزم کی تحسین کرتے ہیں افغانستان، مقبوضہ کشمیر، فلسطین سمیت اسلامی دنیا کو درپیش کثیر الجہتی درپیش مسائل پر غور کے لئے 22 اور 23 مارچ 2022 کو اسلام آباد تشریف لارہے ہیں، ہم ان کی پذیرائی اور استقبال کے لئے چشم براہ ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن انہیں یقین دلاتی ہے ان کی آمد کے موقع پر پورا پاکستان انہیں خوش آمدید کہتا ہے، ان کی اسلام آباد میں موجودگی کے دوران مہمان نوازی کی روایتی چاشنی، احترام، تقاضوں کے مطابق خوش گوار ماحول استوار کرنے میں اپنا کردار یقینی بنائیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق ایسی فضا کی تشکیل میں بھرپورحصہ ڈالیں گے جس میں معززمہمان اپنےطے شدہ امور پوری توجہ، انہماک اور دلجمعی سے انجام دے سکیں OIC کے معزز مہمانوں کےخیر مقدم اور تکریم کے لئے ہی متحدہ اپوزیشن نےلانگ مارچ کی تاریخوں میں تبدیلی کی اوراپنے کارکنان کو 25 مارچ سے پشتر اسلام آباد نہ آنے کی ہدایت کی۔
متحدہ اپوزیشن کے مطابق پاکستان کے داخلی سیاسی حالات اور سیاسی کشمکش کو کسی طور او آئی سی پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا، ہم امید کرتے ہیں کہ معزز مہمانان گرامی کا اسلام آباد میں قیام خوشگوار رہے گا اور وہ اچھی یادیں لے کر وطن واپس تشریف لے جائیں گے۔
دیکھتے ہیں او آئی سی کی کانفرنس کیسے ہوتی ہے؟ بلاول کی للکار
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دھمکی دے رہا ہے اگر اسے نہ کھیلنے دیا گیا تو کسی کو نہیں کھیلنے دے گا، پاکستان کا ہر شہری اور سیاسی جماعتیں عمران کو وارنننگ دے رہا ہے گھر چلے جائیں۔ تحریک انصاف کے اجلاسوں میں شرکت سپیکر کے منصب کی توہین ہے۔ سپیکر کو وارننگ دیتا ہوں آپ کا بیان نامناسب ہے۔ اگر سپیکر نے پیر تک عدم اعتماد کی تحریک پیش نہ کی تو ہم اس ہال سے نہیں اٹھیں گے۔ اگر قومی اسمبلی کا قانون اور آئیں کو فالو نہیں کرینگے تو ہم بھی اسی فلور پر بیٹھیں گے جب تک ہمارا حق نہ ملا۔ پھر دیکھیں گے او آئی سی کانفرنس کیسے ہوتی ہے۔