سری نگر: تاریخ کا سب سے بڑا ظلم ،جبر اور انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے خائف بھارتی فوج نے آج جمعہ پر بھی پابندی عائد کردی ہے کسی کشمیری کو جمعہ کی نماز نہیں اداکرنے دی گئی

اطلاعات کے مطابق اس وقت مساجد میں بھارتی فوجی بوٹوں سمیت گھس کے بیٹھے ہوئے ہیں اور کسی بھی کشمیری کو مساجد میں‌ جمعہ کی نماز اداکرنے کی اجازت نہیں دی گی یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیرکی حیثیت تبدیل کرنے کےبعد آج پہلا جمعہ ہے اور بھارت کی ہمدردی دیکھیئے کہ اس نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے ہی روک دیا ہے،

مقبوضہ کشمیر سے اطلاعات کے مطابق اس وقت صرف پانچ دنوں میں 900سےزائد کشمیری رہنما گرفتار اور نظر بند ہیں، وادی میں5روزسےانٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند ہے۔ قابض بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر جبروتشدد کے پہاڑ توڑ رہے ہیں‌، مقبوضہ کشمیر میں ہر پانچ فٹ کے فاصلے پر بھارتی فوجی کھڑا ہے،

مقبوضہ وادی سے ذرائع کے مطابق نماز جمعہ کے روز بھی کشمیری گھروں میں قید ہیں،جامعہ مسجد سری نگر کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں ہیں، وادی میں انٹرنٹ اور موبائل سروس کو بند ہوئے بھی 5واں روز ہے۔ وادی کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں،کشمیریوں کو اشیائے خورنوش کی قلت کا سامنا ہے اور بیماروں کو ادویات کی فراہمی منقطع ہو چکی ہے،

Shares: