فشری کے ملازمین متحرک،موجودہ صورت حال پرتحقیقاتی اداروں کوخطوط لکھ دیئے،خطوط میں الیکشن آفیسرکی ذاتی من مانیوں کااحوال بیان کردیا آئندہ چند روزمیں اہم گرفتاریوں کاامکان ہے،ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق عملدرآمد ناہوا تواحتجاج سمیت ہرآپشن پرغورکررہے ہیں،ملازمینچیئرمین کے استعفی کے بعد وائس چیئرمین کو نگراں چیئرمین کاچارج دیاجائے،ماہی گیروں کامطالبہچیئرمین نیب، ایف آئی اے،اینٹی کرپشن سمیت ملک کے معتبرادارے معاملات کی سنگینی کانوٹس لیں،ماہی گیرالیکشن آفیسرساجد سوریونے فشری میں سابق چیئرمین نثارمورائی کی یاد تازہ کردیمحکمہ نے الیکشن آفیسرتعینات کیاتاہم سیٹ ملتے ہی افسرشاہی کاآغازہوگیا12 سے 15 افرادپرمشتمل ٹیم وصولی کے لئے میدان میں اتاردی،گیٹ پاس کیش کی صورت وصول کیاجارہاہے،
کراچی (اسٹاف رپورٹر)فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے تعینات الیکشن آفیسر کی جانب سے چیئرمین کے اختیارات استعمال کیے جانے کے باعث ادارے کے معاملات مزید ابتر ہوگئے ۔ملازمین کی اکھاڑپچھاڑ اور غیر ضروری احکامات کے باعث فشری میں احتجاج کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ساجد سورہیہ کی آمرانہ روش کے خلاف ملازمین نے اجتماعی استعفے دینے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین کی جانب سے استعفی دیئے جانے کے بعد ادارے کے حالات بتدریج تنزلی کا شکار ہیں اور غیر قانونی طور پر الیکشن آفیسر تعینات کیے جانے والے ساجد سورہیہ نے خود کو فشری کا ان داتا سمجھتے ہوئے غیر ضروری احکامات جاری کرنا شروع کردیئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن آفیسر اس وقت چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے اختیارات استعمال کررہے ہیں اور ملازمین کو مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اس ضمن میں ادارے کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سابق چیئرمین کے دور میں ہونے والی اصلاحات کے باعث فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی ایک متحرک ادارے کے طور پر سامنے آئی تھی لیکن الیکشن آفیسر کی تعیناتی نے ملازمین کی کئی سالوں کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے ۔انہوںنے بتایا کہ الیکشن آفیسر ساجد سورہیہ کی جانب سے فشری کے معاملات کو آمرانہ انداز میں چلایا جارہا ہے اور ان کی کسی بھی بات سے اختلاف کرنے والے افسر ان کو عہدے سے ہٹانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔مذکورہ افسر نے بتایا کہ حالات اتنے خراب ہوچکے ہیں کہ ملازمین اب اپنی ملازمتوںکی پروا بھی نہیں کررہے ہیں اور ایک بڑے احتجاج کی تیاری کی جارہی ہے ،جس میں ساجد سورہیہ کی تعیناتی اور ان کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی ۔انہوںنے بتایا کہ متعدد ملازمین نے اپنے استعفے بھی تیار کرلیے تھے لیکن ساتھیوں کی مشاورت پر انہوںنے ابھی یہ استعفے پیش نہیں کیے ہیں تاہم اگر احتجاج کے باوجود ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو یہ استعفے اجتماعی طور پر پیش کیے جاسکتے ہیں ۔ادھر ذرائع کا کہنا ساجد سورہیہ کی تعیناتی سے نثار مورائی کے دور کی یاد تازہ ہوگئی ہے جب فشری میں گینگ وار کا دور دورہ تھا ۔ادارے میں رشوت کا بازار گرم ہے اور الیکشن آفیسر کے 12سے 15بندے وصولی کے کاموں میں صروف ہیں ۔الیکشن آفیسر کے منظور نظریہ افراد گیٹ پاس بنوانے کی بجائے کیش وصول کرتے ہیں ۔ملازمین کی جانب سے یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ نئے الیکشن تک وائس چیئرمین کو چیئرمین کے اختیارات دیئے جائیں اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروایا جائے ۔ملازمین کمپیوٹرائزڈ ممبر شپ رکنے پر بھی شدید غم و غصے کا شکار ہیں ۔دوسری جانب فشری کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے تاحال پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے ۔فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے بعد اس حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ سابق چیئرمین کو استعفی واپس لے کر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی جائے گی ۔

Shares: