فسطائی مودی کشمیر میں سفاکیت کا بھیانک باب رقم کر رہا ہے، فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فسطائی مودی کشمیر میں ظلم و بربریت اور سفاکیت کا بھیانک باب رقم کر رہا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پوری قوم نے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا۔ عمران خان نے قوم کے حقیقی جذبات کو دُنیا تک پہنچاتے ہوئے آخری دم تک مظلوم کشمیر یوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑےرہنے کے آہنی عزم کا اعادہ کیا۔
فسطائی مودی کشمیر میں ظلم و بربریت اور سفاکیت کابھیانک باب رقم کر رہا ہے۔کشمیر میں بھارت نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ کرفیو کو 26 دن ہوئے ، کشمیر کا رابطہ دنیا سے کٹ چکا ، اشیاء خورد و نوش اور ادویات کی شدید قلت، شدید بیمار اور ضعیف بھی طبی سہولیات تک رسائی سے محروم ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 31, 2019
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ فسطائی مودی کشمیر میں ظلم و بربریت اور سفاکیت کا بھیانک باب رقم کر رہا ہے۔کشمیر میں بھارت نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ کرفیو کو 26 دن ہوئے ، کشمیر کا رابطہ دنیا سے کٹ چکا ، اشیاء خورد و نوش اور ادویات کی شدید قلت، شدید بیمار اور ضعیف بھی طبی سہولیات تک رسائی سے محروم ہیں۔
ہندو برادری کرے گی آج کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے خطاب
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
واضح رہے کہ گزشتہ روز کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پاکستان نے حق ادا کر دیا، پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی، وزیراعظم کی کال پر ملک بھر مین آزاد کشمیر و پاکستان کے ترانے گائے گئے،
مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان
کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی
وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کیی موجودگی میں پہلے پاکستان کا قومی ترانہ گایا گیا ، بعد میں آزاد کشمیر کا ترانہ گایا گیا، مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات بھی وزیر اعظم آفس کے باہر موجود ہیں،
مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی،پوری قوم یک زبان ہو گئی کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔۔۔پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا پاکستانی قوم نے پوری دنیا کو بتادیا ہم کشمیر کےساتھ ہیں 12بجتےہی ملک بھر میں سائرن بجنے لگے،ٹریفک رک گئی ،
کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی
ملک بھر میں پاکستان اورآزادکشمیر کے قومی ترانے گائے جارہے ہیں ،ملک بھر میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں ٹریفک سگنل ساڑھے12بجے تک سرخ رہیں گے،ٹریفک رکی رہے گی ،12 سے ساڑھے12بجے تک تمام ایئرپورٹس پر پروازیں معطل ہے ،ملک بھر میں 138ٹرینیں ایک ایک منٹ کےلیے روک دی گئیں
پاک فوج کی وردی اور ٹوپی پہنے شاہد آفریدی نے بھارت کو للکار دیا