وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ یہ لوگ کسی سازش سے نہیں بلکہ اپنے کرتوتوں کی وجہ سے باہر ہوئے ہیں۔
باغی ٹی وی : فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایک نا اہل ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہ کیا،ملک میں مہنگائی کا طوفان برپاکر دی، فتنہ پرور شخص اس ملک پر مسلط رہا، اللہ تعالی ہمیں ہمت دے کہ ہم معیشت کو بہتر کر سکیں 74سالہ تاریخ میں چاند رات کو کوئی احتجاج نہیں ہوا بعض لوگوں نے عمران خان کے بہکاوے میں آکر احتجاج کیا درجن سے زیادہ لوگ باہر نہیں آئے جس پر انہیں شرم آنی چاہیے –
سستا آٹا فراہمی، محکمہ خوراک پنجاب کے گندم خریداری ہدف میں 10 لاکھ ٹن کا اضافہ
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے یہ لوگ کسی سازش سے نہیں بلکہ اپنے کرتوتوں کی وجہ سے باہر ہوئے ہیں ان کے اتحادی بھی ان کی وجہ سے پریشان تھے ، جب یہ حلقوں میں جائیں گے تو انہیں بتانا پڑے گا کہ مہنگائی اتنی کیوں بڑھی، ہم کوشش کریں گے کہ مہنگائی کو بھی نیچے لاسکیں، پچھلی حکومت نے کوئی منصوبہ بھی شروع نہیں کیا، ای وی ایم کا صرف پروپیگنڈا ہے، انہوں نے ای وی ایم پر کچھ کیا ہی نہیں، ای وی ایم تو کسی ضمنی الیکشن میں بھی استعمال نہیں ہوئی، اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا کوئی طریقہ وضع نہیں ہوا ہم کوشش کررہے ہیں کہ بہتری کی طرف سفر کا آغاز کریں ایک نئے مینڈیٹ اور دورانیے کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے۔ان کے دور میں کوئی بھی منصوبہ بنایا گیا؟
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمران خان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا، لیکن اس بات کا داعی ہوں کہ کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے تو کارروائی کروائے، سیکڑوں درخواستیں تھانوں میں پڑی ہیں جن پر کارروائی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف فتوے دیئے گئے،میرے گھر کا گھیراؤ کیا گیا ، احسن اقبال کو گولی ماری گئی،لاہور میں حملہ ہوا نواز شریف پر حملہ ہوا تو انہوں نے کوئی مذمت نہیں کی تھی بلکہ یہ لوگ اس وقت خوش ہو رہے تھے اور کہتے تھے اچھا ہوا ہم کسی کیس میں مدعی نہیں ہیں-
ان کا کہنا تھا اپیل کرتا ہوں پی ٹی آئی قائدین مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے افسوسناک واقعے کی مذمت کریں راشد شفیق پاکستان سے لوگوں کو لے کر گیا، برطانیہ سے بھی لوگ آئے، صاحبزادہ جہانگیر نواز شریف کے گھر کے باہر بھی احتجاج کرواتا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی قائدین کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا لیکن مسجد نبوی ﷺ والے واقعے پر عوام میں شدید غم و غصہ ہے اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر ان کے خلاف کارروائی نہ کی تو ہم حکومت کو بھی ان کے ساتھ ملوث سمجھیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قائدین سے اپیل کرتا ہوں کہ مدینہ میں ہونےوالے واقعہ کی مذمت کریں۔برطانیہ میں جتنے احتجاج ہوئے اس کو صاحبزادہ جہانگیر مینج کرتا رہا ہے۔
عید الفطر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا عوام کے نام…
رانا ثنااللہ نے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں مجھے جان سے مار دیا جائے گا، وہ خدا کا خوف کریں مجھ پر الزامات مت لگائیں، مجھے کیا ضرورت ہے کہ کچھ کروں، میرے خلاف تھانوں میں درخواستیں جمع کروانے سے کچھ نہیں ہوگا، حکومت عمران خان کے خلاف مقدمہ میں مدعی نہیں ہے، جس شخص کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی اس نے مقدمہ درج کروایا ہے-
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سینکڑوں درخواستیں تھانوں میں پڑی ہیں، جن کا پراسس چل رہا ہے،عمران خان یا شیخ رشید کی گرفتاری وزیراعظم شہباز شریف کے حکم کے بغیر نہیں ہو سکتی، یہ کہہ دیں کہ فرح خان نے عمران خان کی فرنٹ وومن کے طور پر کروڑوں روپیہ نہیں لوٹا، یہ لوگ فرح خاں کو واپس پاکستان لائیں، گارنٹی دیتا ہوں کہ فرح خان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلے ایک سال کے اندر الیکشن ہو رہے ہیں، الیکشن میں ن لیگ پنجاب سے کلین سویپ کرے گی، 6 تاریخ کو اٹک میں جلسہ ہوگا، اس کے بعد پنجاب اور کے پی کے میں جلسے کریں گے-