لاہور: حکومتی کمیٹی سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مزاکرات ناکام ہوگئے ہیں،دوسری طرف حکومت نے اس احتجاجی تحریک کے ماسٹرمائنڈ ڈاکٹروں کو ان کے عہدوں سے فارغ کرتےہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے،
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق معطل کیے جانے والے ڈاکٹرز پنجاب بھرسے محکمہ کے دیگر ملازمین کو حکومت اور اداروں کے خلاف اکسانے اوراحتجاجی تحریک کو جاری رکھنے کا کام کررہے تھے ، محکمہ صحت نے مضبوط اطلاعات کی بنیاد پرینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف سمیت 5 احتجاجی ڈاکٹرزکو معطل کردیا
ذرائع کے مطابق معطل کیے جانے والے ڈاکٹروں میں سے ڈاکٹر عاطف مجید کو نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جو کہ لاہور کے سروسز ہسپتال میں میڈیکل آفیسر ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق دوسرے معطل ہونے والے ڈاکٹروائی ڈے اے میوہسپتال کے صدر ڈاکٹر محمود اور وائی ڈی اے میو کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بلال احمد کو معطل کردیا گیا، دیگر معطل ہونے والے ڈاکٹروں میں میو اسپتال کے ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر عظیم بھی شامل ہیں