اداکارہ فضا علی انکی بیٹی اور ان کی ٹیم کے لوگ بخیریت گھر پہنچ گئے ہیں ، فضا علی کا کہنا ہے کہ ہم سب بلکہ پورا کُرو ٹھیک ہیں ہمیں ایک خراش تک نہیں آئی. تفصیلات کے مطابق فضا علی گزشتہ روز اپنی بیٹی اور بہت سے دیگر افراد کے ہمراہ منگلا ڈیم کے قریب جنگل میں پھنس گئیں تھیں اور ان سب نے مدد کی اپیل بھی کی تھی. فضا علی ایک وڈیو شوٹ کے لئے منگلا ڈیم گئی تھیں جہاں سے واپسی پر وہ اپنے یونٹ کے ہمراہ آرہی تھیں کہ اچانک شدید طوفان آگیا جس کی وجہ سے ان کی کشتی ڈوبنے والی تھی جسے بہت مشکل سے کنارے تک پہنچایا گیا۔بعد ازاں سب نے بڑی مشکل سے جنگل میں پناہ لی۔
”فضا علی نے ایک صحافی کو کال کرکے کہا کہ میرے تمام دوستوں کے فونز گم ہو گئے ہیں”، سب کے فونز اس وقت بند ہیں. فضا علی کی صحافی سے بات جاری تھی کہ کہ اسی دوران ان کا فون بھی بند ہوگیا جس کے بعد کچھ نہیں پتہ چل رہا تھا کہ سب کہاں ہیں. لیکن تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ فضا علی اور ان کا پورا کُرو خیریت سے اپنے اپنے گھر پہنچ چکا ہے.